شاہ رخ کے بیٹے کو رہائی نہ مل سکی، درخواست ضمانت دوبارہ مسترد

51 Views

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹےآریان خان کی ضمانت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی سیشن عدالت کی جانب سےکروز شپ ڈرگ کیس میں ملزمان آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آریان خان کو ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی جس کے باعث انہیں اب مزید کچھ عرصہ جیل میں ہی گزارنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کے وکیل اب ضمانت کیلئے ممبئی کی ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آریان خان کی گرفتاری کب ہوئی؟ 

نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ 14 اکتوبر کو عدالت نے آریان خان کو 20 اکتوبر تک جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے