’پاکستان کا موقع پر چھکا‘، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دیکر تاریخ بدل دی

55 Views

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت  کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، جواب میں پاکستان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان پر اٹھارہویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

بھارت کی اننگز

پاکستانی بولرز نے میچ میں شاندار آغاز کیا اور پہلے اوور میں شاہین شاہ نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو صفر پر پویلین بھیجا۔ 

کے ایل راہول3 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ بھارت کی تیسری وکٹ 31 رنز پر گری جب حسن علی نے سوریا کمار کو آؤٹ کیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 بناکر نمایاں رہے،فوٹو: آئی سی سی
بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 بناکر نمایاں رہے،فوٹو: آئی سی سی

اس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر رشبھ پنٹ کے درمیان 53 رنز کی شراکت ہوئی تاہم بھارتی ٹیم کا اسکور 84 رنز پر پہنچا تو رشبھ پنٹ 39 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا 13 اور ہاردک پانڈیا 11  رنز بناسکے۔

بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 اور رشبھ پنٹ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف  نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز

بھارت کے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلےاور  152 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور بھارتی بولرز کو وکٹ لینے کا موقع نہ دیا۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے،فوٹو: اے ایف پی
 پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے،فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست79 رنز بنائے جبکہ  بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے ۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو شاندار بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی بہترین اوپنگ شراکت بنادی۔

پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے بھارت کے خلاف 100 رنز بنالیے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی بہترین اوپنگ شراکت ہے۔

پاکستانی کپتان نے نصف سنچری بھی بنائی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی انڈیا کے خلاف بہترین شراکت کا ریکارڈ 106 رنز تھا۔ 2012 میں محمد حفیظ اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ پر 106 رنز بنائے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے