کے آر کے نے اننیا پانڈے کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

51 Views

بھارتی اداکار اور ناقد کمال راشد خان (کے آر کے ) نے بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے کو گزشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے طلب کیا تھا جس پر اننیا نے این سی بی کو واضح کیا کہ وہ ذاتی کمٹمنٹ کی بنا پر پیش نہیں ہوسکتیں۔

اب کے آرکے کی جانب سے اننیا کو  مشورہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اننیا این سی بی میں پیش نہیں ہوئیں اور انہوں نے ایسا کرکے بالکل ٹھیک کیا کیوں کہ اگر وہ ایسا کرتیں تو  این سی بی آفیسر سمیر واکھینڈے انہیں گرفتار کرسکتے تھے۔

کے آرکے نے اپنی پوسٹ میں اننیا کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اننیا کو آریان خان کی ضمانت تک لازمی منظر سے غائب رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ  این سی بی نے شاہ رخ کے بعد اننیا کے گھر بھی چھاپہ مارا تھا بعد ازاں این سی بی نے  آریان اور اننیا کی واٹس ایپ چیٹ کے حوالے سے مختلف انکشافات سامنے آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے