نسلہ ٹاور گرانے کے اخراجات مالک سے لیے جائیں: تحریری فیصلہ

46 Views

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے اخراجات نسلہ ٹاور کے مالک سے لیے جائیں۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی مالک کا پلاٹ بیچ کر رقم وصول کریں۔

عدالتِ عظمیٰ نے تحریری فیصلے میں حکم دیا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے لیے جدید ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے۔

سپریم کورٹ کا تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ عمارت گرانے کے لیے وہ طریقہ کار اختیار کیا جائے جس طرح دنیا بھر میں عمارتیں گرائی جاتی ہیں۔

تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جدید ڈیٹونیشن کا استعمال دنیا بھر سمیت بھارت میں بھی کیا جا رہا ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے تحریری فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے دوران کوئی نقصان نہ ہو۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کا عمل 27 اکتوبر کے بعد ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمارت گرانے کے بعد ملبہ بھی فوری اٹھایا جائے۔

عدالتِ عظمیٰ کا اپنے تحریری حکم میں یہ بھی کہنا ہے کہ کمشنر کراچی اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آج عدالت کو آگاہ کریں گے۔

کراچی: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اب گلی، محلوں میں قائم تجاوزات گرائی جائیں گی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹر زگلی، محلوں، فٹ پاتھ اور سٹرکوں سے تجاوزات ختم کریں۔

عدالت نے کراچی کے تمام ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گلی، محلوں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضے سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ بتایا جائے ہر حدود میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے