پاکستان میں کورونا سے مزید 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

71 Views

پاکستان میں کورونا سے مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے اور  471 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43348 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 471 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 20 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28538 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 76 ہزار 711 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22810 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 493 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 363 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے