کوئی بات نہیں! تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات

74 Views

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد قومی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کردی۔

گزشتہ روز دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سیمی فائنل دیکھنے کے لیے جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں مجود تھی تو وہیں شوبز ستارے بھی ٹیم کا مورال بُلند کرنے کے لیے وہاں موجود تھے جن میں مہوش حیات، فیصل کپاڈیا اور عاصم اظہر سمیت دیگر شوبز ستارے شامل تھے۔

کوئی بات نہیں! تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات

اب مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قومی کرکٹرز کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے جو میچ کے بعد اسٹیڈیم میں بنائی تھی۔

مہوش حیات نے اپنے ویڈیو پیغام میں قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بات نہیں، تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیں سبز رنگ کے اپنے لڑکوں پر بہت فخر ہے، آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں واقعی اچھا کھیلا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’آپ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہمیں فخر محسوس کروایا اور ہمارا دل جیت لیا۔‘

مہوش حیات نے مزید کہا کہ ’ہم آپ سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔‘

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے