گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں، اشنا شاہ

76 Views

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی عام شہریوں کی طرح ملک میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے پریشان نظر آرہی ہیں۔

اشناشاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی شہر میں پانی کی کمی پر شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں اور اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو اسٹمک فلو کے دوران پانی نہیں‘۔

اشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر کچھ صارفین ان مسائل پر آواز اٹھانے پر ان کی تعریف کی۔

 ایک صارف  نے انہیں ان مسائل پر اداکارہ کو حوصلہ دینے کے لیے وزیرِاعظم عمران خان کی بات یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ’ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانہ نہیں ہے‘۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ سکون صرف قبر میں ہے‘۔

I wish I was Pakistani Kangana Ranaut: Ushna Shah

خیال رہے کہ شہر قائد کو طویل عرصے سے پانی کی کمی کے سامنا ہےاور اسی  وجہ سے شہری پانی مہنگے داموں پر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

اسی طرح بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی کئی سالوں سے چلا آرہا ہے اور اب  پچھلے چند برسوں سے ملک کو گیس بحران کا بھی سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے