صدف کنول کی ’نند‘ کا مایوں، مداح حیران

79 Views

پاکستان کی سُپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے ’نند کی مایوں‘ کی تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔

پاکستان کی سُپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی جانب سے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے پیلا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

صدف کنول کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’اُن کی نند کی مایوں ہو رہی ہے۔‘

صدف کنول کا تصویر اپلوڈ کرنا ہی تھا کہ مداحوں کی جانب سے سبزواری فیملی پر سوالوں کی بھر مار کر دی گئی۔

صدف کنول کی ’نند‘ کا مایوں، مداح حیران

مداحوں کا کمنٹ سیکشن میں کہنا ہے کہ شہروز سبزواری اکلوتا بھائی تھا، شہروز سبزواری کی بہن کہاں سے آ گئی۔

جہاں انسٹا صارفین نے صدف کنول کی پوسٹ پر بہروز سبزواری کی بیٹی اور شہروز سبزواری کی بہن پر سوالا ت اُٹھائے ہیں وہیں اُن کا صدف کنول کی تعریف میں کہنا ہے کہ ’ماشاء اللّٰہ، صدف کنول بہت اچھی بھابی ہیں۔‘

دوسری جانب سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق مایوں بیٹھی دُلہن شہروز سبزواری کی سگی بہن نہیں بلکہ اُن کی کزن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے