پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان بنگلا دیش روانہ

56 Views

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم  میں شامل کھلاڑی بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان ڈھاکہ پہنچنے کے بعد ایک روز آئسولیشن میں رہیں گے اور آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے دیگر ارکان کو جوائن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کے ارکان کی تصاویر شیئر کی گئیں جن میں اوپننگ بیٹر امام الحق، بیٹر اظہر علی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہو گا۔

ڈھاکہ میں جاری 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے