سپریم کورٹ کو تاحیات نااہلی پر ضرورنظرثانی کرنی چاہیے: جہانگیر ترین

61 Views

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوتاحیات نااہلی پرضرورنظرثانی کرناچاہیے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ اگرآپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کاحق انصاف کا بنیادی حصہ ہے، سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کی سزا میں نظرثانی کرےتو اچھی بات ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لوگ5 سال جیل کاٹ کر واپس آتے ہیں اور الیکشن لڑتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ 20 دن پہلےمعلوم تھا کہ ڈی اے پی اور کھاد غائب ہورہی ہے لیکن ایکشن نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے