تعلیمی ملاوٹ کے اثرات

91 Views

تعلیمی ملاوٹ کے اثرات

۔۔۔محمد امانت اللہ ۔ جدہ

دوسری جنگ عظیم اپنے عروج پر تھی برطانیہ کا مخالف جرمی تھا۔ گھمسان کی جنگ جاری تھی شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا جا رہا تھا
مگر حران کن بات یہ تھی دونوں ملک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا ایک دوسرے کی یونیورسٹیوں اور لائبریریوں پر حملہ نہیں کریں گے۔
دونوں ممالک کا اس بات پر اتفاق تھا ہماری درسگاہوں نے جو تحقیقات اور ایجادات کی ہیں وہ انسانیت کے بھلے کے لیے کیا ھے۔
ان ایجادات میں ایک عرصہ لگا ھے
موجودہ جنگ ایک دوسرے کے خلاف ضرور ھے مگر تعلیم ،تحقیق اور انسانیت کی بھلائی کے لیے کیے جانے والے کام کے خلاف نہیں ھے۔
عراق کے دارالحکومت میں جب امریکی فوج داخل ہوئی تو سب سے پہلے بغداد کی لائبریری میں داخل ہوئی وہاں پر موجود تمام کتابوں کو بحفاظت امریکہ منتقل کر دیا گیا۔
قلمی نسخے، مقالہ اور مسلمانوں کی تمام تحقیقاتی کتب امریکہ لے کر چلا گیا۔
مسلمانوں کی ہزاروں سالوں کی محنت امریکہ منتقل ہو گئی۔

ترقیافتہ قومیں بجٹ میں سب سے زیادہ رقوم تعلیم پر رکھتی ہیں۔

بنگلہ دیش بجٹ میں تعلیم پر ١٥.١ فیصد اور دفاع پر ٦.١ فیصد خرچ کر رہی ھے۔
پاکستان دفاع پر ١٦ فیصد اور تعلیم پر ٢.١ فیصد خرچ کرتا ھے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان تعلیم پر سب سے کم رقم مختص کرتا ھے
بجٹ میں مختص کی گئی رقم میں اکثریت تنخواہوں اور پینشن کی مد میں خرچ ہو جاتی ھے۔
بنگلہ دیش تعلیم پر ہم سے سات گنا زیادہ رقم خرچ کر رہا ھے
اسکے ثمرات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ھے ڈالر کا ریٹ ٨٤ ٹکا ھے جبکہ ہمارے یہاں ١٧٥ روپیہ ھے

بنگلہ دیش کا فارن ریزرو ٤٦ ارب ڈالر ھے جبکہ ہمارا ٢٢ ارب ڈالر ھے

قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جہاں حکومت تعلیم کو اہمیت دیتی ھے

سکھر میں حکومت سندھ نے IBA کی ایک برانچ کھولی ھے جہاں طالب علموں کی اکثریت سندھی بولنے والوں کی ھے۔
تعلیمی معیار کی حالت یہ ھے ٹی وی رپورٹر نے وہاں طالب علموں سے ایک ہی سوال کیا IBA کس چیز کا مخفف ھے۔
مگر افسوس ایک بھی طالب علم کو نہیں معلوم کہ IBA کا مطلب ھے Institute of Business Administration
کہاوت مشہور ھے جب تعلیم میں ملاوٹ ہونے لگے تو سمجھ جائیں ہر چیز میں ملاوٹ شروع ہو چکی ھے
اسکے اثرات معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کرے گا۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے