سعودی عرب میں یکم فروری سے کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار

58 Views

سعودی عرب نے  یکم فروری سے اپنے  شہریوں  پر کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز  لازمی قرار دے دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے  ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم فروری 2022 سے سعودی عرب کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کو اپنی  مدافعتی نظام کو  محفوظ بنانے کے لیے کورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوانا ضروری ہوگا۔  

ذرائع نے وضاحت کی کہ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے 8 ماہ بعد بوسٹر شاٹ لازمی ہو جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ہر شہری کو ایک مقامی ایپلیکیشن کے ذریعے اپنے ویکسینیڈڈ(immune status) ہونے کی تصدیق کرنا ہوگی جس کے بعد وہ کسی بھی  سماجی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سائنسی، تفریحی یا کھیلوں کی تقریب میں شرکت کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے