مسلسل بارش، پاک بنگلادیش ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی خطرے میں

77 Views

ڈھاکا میں رات بھر مسلسل بارش کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی خطرے میں پڑگیا۔

رپورٹس کے مطابق بارش کے باعث ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی میں تاخیر ہوگئی۔ مقامی وقت کے مطابق 9 بجے میچ آفیشلز کی جانب سے اگلی اپ ڈیٹ دی جائے گی۔

اگر آج میچ کھیلا جاتا ہے تو پاکستان اپنی اننگز 188 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائے گا۔ اظہر علی 52 اور بابر اعظم 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔