لاڑکانہ میں پولیس چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ، دو اہلکار شہید

96 Views

لاڑکانہ کے گوٹھ وڈا مہر میں پولیس چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق پولیس پارٹی نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے گوٹھ وڈا مہر میں چھاپہ مارا تھا۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔