ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے، تیسرا ٹی 20 مقررہ وقت پر ہو گا

106 Views

کراچی: ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پاکستان سے تیسرا ٹی ٹوئنٹی مقررہ وقت پر ہوگا۔

گزشتہ روز ویسٹ انڈین اسکواڈ کے مزید 5 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز ختم ہونے کے خطرات منڈلانے لگے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا انحصار ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پر منحصر تھا اور اب اطلاعات ہیں کہ مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ کے لیے پروڈکشن ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا گرین سنگل دے دیا ہے۔

پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کے اجلاس کے بعد ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔