قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پرپالیسی ایک زبردست اقدام ہے، آرمی چیف

83 Views

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کے موقع پرغیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پرپالیسی ایک زبردست اقدام ہے۔

اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

اس موقع پر غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پرپالیسی ایک زبردست اقدام ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ملٹری سکیورٹی قومی سلامتی کا ایک پہلو ہے اور یہ دستاویز قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں مددگار ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔