احد رضا میراور سجل علی نے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کردی

76 Views

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار احد رضا میر اور سجل علی نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

احد رضا میر اور سجل علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

احد رضا میر نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیٹو جام اور ویگن وٹامنز، آج سے گھر میں صرف صحت مند طرز زندگی کے لیے صحت بخش کھانا ہوگا‘۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں سجل علی کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’اس بارے میں آپ کیا کہتی ہیں ؟‘

جواب میں سجل علی نےاس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’احد رضا میر، کیونکہ باہر سے اچھا لگنے کے لیے اندر سے بھی فِٹ ہونا پڑتا ہے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے