محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

80 Views

لاہور: (نیوز10) موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور، سوات، چترال اور دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب میں گوجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی میں بارش کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں برفباری کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔