سعید غنی اور جام مہتاب سے گاڑیاں واپس دلائی جائیں، محکمہ تعلیم سندھ نے مدد طلب کرلی

90 Views

محکمہ تعلیم سندھ نے 12 گاڑیوں کی واپسی کیلئے چیف سیکرٹری سے مدد طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر کے پاس دو سرکاری گاڑیاں ہیں جبکہ سابق وزیر تعلیم سعید غنی نے بھی ایک گاڑی واپس نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اسپیشل سیکرٹر ی رفیعہ حلیم کے پاس بھی ایک گاڑی ہے اور سابق وزیر کے اسٹاف افسر کے پاس بھی ایک گاڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو کے ذاتی پی آر او کے پاس بھی محکمے کی ایک گاڑی موجود ہےجس کے پیٹرول اخراجات بھی محکمہ تعلیم ادا کرتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے