اعتکاف کے خواہشمند یکم رمضان المبارک سے اندراج کروائیں، حرمین انتظامیہ

51 Views

انتظامیہ حرمین شریفین  نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند یکم رمضان المبارک سے اندراج کرائیں۔ 

مکہ مکرمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ حرمین شریفین نے اس حوالے سے اعتکاف کے خواہشمند افراد سے کہا کہ وہ خصوصی ایپ سے اندراج کرائیں۔

 الحرمین ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعہ اندراج 5 رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ معتکفین کو اجازت نامے 16 سے 19 رمضان تک جاری ہوں گے۔ 

انتظامیہ کے مطابق اجازت نامے گیٹ نمبر 119 کے سامنے اعتکاف کیبن سے وصول کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔