کورونا کی ویکسین اگلے برس ہی بڑے پیمانے پر دستیاب ہو سکے گی: امریکی سائنسدان

448 Views

امریکا کے متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے محفوظ ہونے کا تعین اس سال دسمبر تک کر لیا جائے گا لیکن یہ ویکسین اگلے برس کے چند ماہ گزرنے کے بعد ہی بڑے پیمانے پر دست یاب ہو سکے گی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ انٹرویو سے خوش ہیں جس میں صدر ٹرمپ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ 

ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں کچھ باتیں اب بھی تحقیق طلب ہیں کہ یہ وائرس بچوں میں کس حد تک پھیلتا ہے اور کیا بچے یہ وائرس بڑوں کو بھی لگا سکتے ہیں؟

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔