اپوزیشن چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت نہیں کریگی: ایاز صادق

245 Views

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت نہیں کرے گی۔ 

ایاز صادق نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کو ڈپٹی چیئرمین اور  پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت میں توسیع کی تجویز بھی قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں مجوزہ ترمیم کے مسودے میں چیئرمین نیب، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی شق شامل ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ مسودہ حکومتی کمیٹی نے غور کے لیے اپوزیشن کے حوالے کیا تھا، نیب قانون میں تبدیلی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس آج شام کو ہو گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے تیار ہے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے