سفارتی کوششیں بھی ناکام، دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل شروع

204 Views

پاکستانی سفارت خانے کی غیر ذمہ داری کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر پھنسے سیکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ ہونے سے بچانے کی سفارتی کوششیں بھی ناکام ہو گئیں اور تمام پاکستانیوں کو گروپس کی شکل میں وطن واپس بھیجنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

دبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانہ نئی سفری ہدایات پر پاکستانی قومی ائیر لائن اور پاکستانی حکومت کو بروقت ’نئی سفری شرائط‘ کے بارے میں مطلع کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث سیکٹروں پاکستانی دبئی ائیر پورٹ پر پھنس گئے۔

ائیر پورٹ پر پھنسے پاکستانی مسافروں کو 10، 15 افراد کا گروپ بنا کر وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی نئی ٹریول ہدایات پر عمل کیے بغیر پاکستانیوں نے دبئی کی پرواز لی جس کے باعث گزشتہ دو دنوں میں 545 پاکستانیوں کو دبئی ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔

مسافروں کا شکوہ ہے کہ ہم سفارتی مدد کے ہی منتظر رہے، پیسے جوڑ جوڑ کر دبئی آئے تو یہاں سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

پاکستانی قونصل خانے نے بھی اب اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کی کوششوں سے کچھ مسافروں کو یو اے ای کی حکومت نے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی ہے جب کہ قونصل خانے کا عملہ ائیرپورٹ پر موجود ہے اور تمام مسافروں کو خورات سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

دبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کی نئی ٹریول ہدایات کے مطابق ویزے کے ساتھ دو ہزار درہم اور ہوٹل بکنگ کروا کر آئیں۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے