بھارت افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: حکمت یار

259 Views

اسلام آباد: (نیوز10) سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے، افغان جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ امریکا طالبان امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ حزب اسلامی اور سابق وزیراعظم افغانستان گلبدین حکمت یار نے کہا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکا کو افغانستان سے جانا ہوگا۔

گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ افغان گرپوں کو ایک نیوٹرل مقام پر مذاکرات کرنا ہوں گے۔ ُپرامن اور خوشحال پاکستان اور افغانستان کا خواہاں ہوں۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔