مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی، آرمی چیف

417 Views

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالا چھاؤنی اور مرالہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر تربیتی معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی و انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آرمی چیف نے گوجرانوالا اور مرالہ ہیڈ ورکس پر تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں سے خطاب میں تربیتی معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ کہا بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے لیے اعلیٰ تربیتی معیار ضروری ہے، مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔

علاوہ ازیں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ گوجرانوالا کا بھی دورہ کیا۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے