عمران خان ہر الیکشن سے پہلے ایک نئے جھوٹ کے ساتھ آ جاتے ہیں: بلاول بھٹو

206 Views

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہر وعدے پر  یوٹرن لیا اور  وہ ہر الیکشن سے پہلے ایک نئے جھوٹ کے ساتھ آ جاتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 2018 کے منشور میں گلگت بلتستان کی کوئی بات نہیں تھی لیکن اب الیکشن قریب آ رہا ہے تو انہوں نے گلگت بلتستان کے لیے صوبے کا لولی پاپ تیار کر لیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سے پوچھیں عمران خان نے الیکشن سے پہلے انہیں بھی صوبے کا لولی پاپ دیا تھا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے اور ہمیں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو اس تباہی سے بچانا ہے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے