کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، بلاول بھٹو زرداری کی شرکت مشکوک

187 Views

کوئٹہ: (نیوز10) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈیم) کے جلسے میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری حالیہ دنوں کے دوران گلگلت بلتستان میں الیکشن کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاہم کل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ہے جس میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بلاول بھٹو کا وڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کا امکان ہے، تاہم وڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ پہنچنا ممکن نہیں، جلسے سے قبل پہلے ہی طے شدہ پلان کے تحت گلگت میں موجود ہیں، انہیں گلگت سے کوئٹہ پہنچنے کے لئے تاحال کوئی راستہ نہیں بن پا رہا۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے