پاکستان انفارمیشن کمیشن کا چیئرمین نیب کے اثاثوں کی تفصیل دینے سے انکار

187 Views

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے ایک شہری کی طرف سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نیب کے اثاثوں کی تفصیل حاصل کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن کا فیصلہ انفارمیشن کمشنر زاہد عبداللّٰہ نے لکھا ہے۔

کمیشن نے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دی جا سکتیں، ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے اثاثوں کی معلومات بھی نہیں دی جا سکتیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے ریجنل ڈی جیز کے اثاثوں کی معلومات بھی نہیں دی جا سکتیں۔

کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب افسران اور اہلِ خانہ کے اثاثے عام کرنے سے ان کی پرائیویسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، نیب افسران اور ان کے اہلِ خانہ کے اثاثوں کی نجی معلومات مفادِ عامہ میں نہیں۔

کمیشن نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ نیب اپنےافسران کے خلاف تمام تحقیقاتی رپورٹس 28 نومبر تک عام کرے

شہری رانا اسد اللّٰہ نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین نیب کے اثاثوں کی معلومات کے لیے درخواست دی تھی۔

درخواست میں نیب افسران اور اہلِ خانہ کے نیب تعیناتی سے پہلے اور بعد کے اثاثے بتائے جانے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیب کی طرف سے معلومات نہ دینے پر پاکستان انفارمیشن کمیشن میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے