ایسے انسان کیساتھ تعلق نہ رکھیں جو آپ کو تکلیف دے، علیزے شاہ

227 Views

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ ایسے انسان کے ساتھ تعلق نہ رکھیں جو آپ کو تکلیف دے۔

اداکار نعمان سمیع کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے باعث کچھ دن قبل خبروں کی زینت بنے رہنے والی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں محبت کے تعلق کو شاندار انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CHLn_53Jbzc/?utm_source=ig_embed

علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر پر لکھا تھا کہ ’ایسے شخص کے ساتھ تعلق نہ رکھو جو آپ کو تکلیف پہنچائے اور آپ کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے آپ کو مزید درد دے اور پھر کہے کہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔‘

اداکارہ کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ایسے شخص کے ساتھ رہیں جو آپ سے محبت کرے، آپ کی حفاظت کرے اور آپ کی ذات کو بہتر بنانے کے لیے آپ کو تبدیل کرے۔‘

علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جس نے بھی یہ لکھا ہے بہت خوب لکھا ہے۔‘

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بھی بند کیا ہوا ہے تاکہ سوشل میڈیا صارفین منفی تبصرے کرکے علیزے شاہ کو تنقید کا نشانہ نہیں بناسکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا۔

نعمان سمیع اور علیزے شاہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام کرتے دکھائی دیے تھے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے