گورنر اسیر ریجن کی پاکستانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات

173 Views

گورنر اسیر ریجن کی پاکستانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات

۔۔۔محمد امانت اللہ ۔ جدہ

اسیر ریجن کے گورنرشہزادہ ترک بن طلال بن عبد العزیز آل سعود سے جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئے، گورنر اسیر ریجن نے پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔
اسیر ریجن میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کا عزم کیا۔

گورنر اسیر ریجن کی پاکستانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات

پاکستان کے قونصل جنرل نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی خاص طور پر کرونا وباء کے دوران حفاظتی اقدامات کو سراہا۔
پاکستانی عوام کو دی جانے والی
معاشی و اقتصادی پیکیج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوران وباء سعودی حکومت نے جو سہولیات فراہم کیں وہ قابل تعریف ہیں۔

کروناء کے دوران اسیر ریجن میں حکومت نے دیگر شہروں کی طرح پاکستانی خاندانوں کو بھی تمام تر خدمات پہنچائیں خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو سراہا گیا۔
قونصل جنرل نے اسیر ریجن کے دیگر حکومتی عہدیداروں سے خیر سگالی ملاقاتیں کیں۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے