وزیراعظم عمران خان کی نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارک باد

208 Views

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے جمہوریت پر عالمی سربراہ کانفرنس کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر غیر قانونی ٹیکس کی جنتوں کا خاتمہ کریں جہاں کرپٹ لیڈروں کی جانب سے قوموں کی دولت منتقل کی جاتی ہے۔

وزیراعظم کاکہنا ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ افغان امن اور خطے کے استحکام کے لیے بھی مل کر کام جاری رکھیں گے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے