منی لانڈرنگ، قبضہ گروپوں کیساتھ تعلقات: سیف،افضل اور شفیع کھوکھر ایف آئی اے طلب

304 Views

لاہور: (نیوز10) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے سیف الملوک کھوکھر، لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر کو منی لانڈرنگ اور قبضہ گروپوں کے ساتھ تعلقات اور معاونت پر 7 دسمبر کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے تینوں رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے جس میں لکھا گیا کہ ائف آئی اے کے پاس معلومات ہیں کہ سیف الملوک کھوکھر، لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر نہ صرف قبضہ گروپوں کی معاونت کرتے ہیں بلکہ لاہور کے قبضہ گروپوں کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں۔

تینوں رہنما کے بڑے بڑے بینک اکاؤنٹس، اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات کی جانی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے جو اثاثے ظاہر کیے ہیں وہ ان کی آمدن سے مطابق نہیں رکھتے لہذاایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے تینوں کو سات دسمبر کو ایف آئی اے دفتر میں طلب کیا۔

تینوں مسلم لیگی رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ اور قبضہ مافیا سمیت اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔ طلبی نوٹس میں لکھا گیا کہ دفتر میں نہ آنے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ انکے پاس اپنے دفع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے اور ایف آئی اے قانونی کارروائی کرے گا۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے