بات حکومت سے نہیں، سیاست پر اثرانداز ہونیوالوں سے ہوگی: شاہد خاقان عباسی

308 Views

اسلام آباد: ( نیوز10) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ حکومت 2018 کے الیکشن کا نتیجہ ہے، بات حکومت سے نہیں، سیاست پر اثرانداز ہونیوالوں سے ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے جس میں فیصلہ ہوگا کہ 13 دسمبر کے بعد کیا کرنا ہے، پٹرولیم بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے یہ بڑی ناکامی ہے، معیشت برباد ہے، پارلیمانی نظام یکطرفہ نہیں چل سکتا، عوامی مشکلات پیچھے رہ گئیں، ہم نظام کی خرابی کی بات کر رہے ہیں، اقتدار کی نہیں، جو 2018 کے الیکشن میں ہوا وہ دوبارہ ہوا تو ملک آگے نہیں چلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے