کورونا ویکسین پر وفاق اور صوبوں میں رابطوں کے فقدان کا انکشاف

275 Views

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے لوگوں کو کب تک کورونا ویکسین ملے گی؟ معلوم نہیں، بین الاقوامی ویکسین بنانے والے اداروں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کب تک کورونا وائرس کی ویکسین لوگوں تک پہنچے گی، وفاقی حکومت نے ویکسین کے معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔

وزیر صحت نے  انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کے حوالے سے وفاق کی کیا بات ہوئی، میڈیا سے پتہ چلتا ہے، امید ہے بین الاقوامی ویکسین کا استعمال آئندہ سال موسم بہارسے شروع ہوگا۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 60 سے 80 سال کے بوڑھوں اور ڈاکٹرز کو ویکسین لگائی جائیں گی، بین الاقوامی ویکسین کاپوری دنیا کے لوگوں تک پہنچنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے