آج کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں اُڑا دے گا، قمر زمان کائرہ

266 Views

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں اُڑا دے گا۔

لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج لاہور کے جیالے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عوام آج کٹھ پتلی حکمرانوں کو الوداع کہنے آئیں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہوری آج منہگائی، غربت اور بے روزگاری سے نجات کے لیے نکلیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم کٹھ پتلی کو نکال کر کسی مداخلت کے بغیر الیکشن چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے