پاکستان پہلی اننگ میں 239 پر ڈھیر

205 Views

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان رضوان اور فہیم اشرف کی سینچری شراکت نے ٹیم کو فالو آن ہونے سے بچایا۔

رضوان، فہیم کی شاندار شراکت، فالو آن کاخطرہ ٹل گیا

میچ کے تیسرے دن کھیل شروع ہوا تو عابد علی اسکور میں 9 رنز کے اضافے کے بعد 25 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، بطور نائٹ واچ مین بیٹنگ کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس 5 رنز بناکر لوٹ گئے ۔

سابق کپتان اظہر علی اور حارث سہیل کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا، اظہر علی 5 اور حارث سہیل 3 رنز بناسکے، فواد عالم اور کپتان محمد رضوان نے 28 رنز جوڑ کر کچھ مزاحمت کی مگر فواد عالم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

چائے کے وقفے سے چار منٹ قبل بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی جس کے سبب 112 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل روک کر چائے کا وقفہ شیڈول سے پہلے کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے