مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کیلئےکھول دی گئی

195 Views

مدينہ منورہ ميں مسجد نبوی کی چھت آج سےنمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کےمطابق اب نمازفجر،مغرب اورعشاء کی نمازیں مسجدنبوی کی چھت پر بھی ادا کی جاسکیں گی۔

مسجد کی چھت نمازیوں کی بڑھتی تعداد اور فاصلہ برقرار رکھنےکےپیش نظر کھولی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ کرونا وائرس سےبچنے کےلئےتمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائيں گی۔

واضح رہےکہ سال 2020 میں کورونا وائرس کےباعث حج اورعمرہ کےلیےلوگوں کی تعداد محدود کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے