14 کروڑ کے غبن کے الزام میں سیاسی جماعت کے سیکٹر انچارج سمیت 13 افراد گرفتار

803 Views

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کر کے جنرل پوسٹ آفس میں 14 کروڑ روپے کا غبن کرنے والے 13 افسران اور  اہلکاروں کو گرفتار  کر لیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کر کے جنرل پوسٹ آفس میں غبن کرنے والے 13 افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔

منیر شیخ کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان نے 2014 سے 2018 کے دوران تقریباً 14 کروڑ روپے کا غبن کیا، ملزمان نے جعلی دستخطوں اور  دیگر طریقوں سے بھاری رقم اور قیمتی سامان خرد برد کیا، ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ روپے، 6 گاڑیاں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ایک سیاسی جماعت کا سیکٹر انچارج شاہین اقبال بھی شامل ہے جو کہ اس گروپ کا سرغنہ بھی تھا۔

ملزمان کے خلاف 4 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں جب کہ ملزمان سے برآمد 2 کروڑ روپے کی رقم جی پی او اکاؤنٹ میں جمع کروا دی گئی ہے اور دیگر جنرل پوسٹ آفسز میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے