بلاول سکھر کے ہزاروں مزدوروں میں فلیٹس تقسیم کریں گے

201 Views

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سکھر میں ایک ہزار سے زائد مزدوروں میں فلیٹس تقسیم کرنے جا رہے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ایک کروڑ ملازمتوں کا دعویٰ کرنے والوں نے ڈھائی سال میں ایک کروڑ افراد کو بے روزگار کر دیا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا ہے کہ  پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کرنے والوں نے ملک بھر میں سیکڑوں افراد کو بے گھر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا گھر ریگولرائز کرا دیا ہے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے