برطانیہ میں کورونا سے مزید 1200 افراد ہلاک

282 Views

کورونا وبا کے باعث برطانیہ میں مزید 1200 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانیہ میں کورونا وبا سے مجموعی طور پر ہلاکتیں ایک لاکھ 5 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہیں، جبکہ 37 لاکھ 96 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

ادھر فرانس نے آج سے غیر یورپی یونین ممالک کے لیے سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا جبکہ اٹلی میں آج سے کئی خطوں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا آغاز ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے