ملک بھر میں کورونا کا زور کم ہو گیا، 24 گھنٹوں میں صرف 8 اموات ہوئیں

349 Views

لاہور: (نیوز10) ملک بھر میں کورونا کا زور انتہائی کم ہو گیا، 24 گھنٹوں میں صرف 8 اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6082 ہو گئی۔

این سی او سی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 634 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 تک پہنچ گئی۔

کورونا سے اب تک چھ ہزار 82 اموات ہوئی ہیں، سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 549 ، پنجاب میں 94 ہزار 360 مریض، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 635، بلوچستان میں 11 ہزار 884 کیسز ہیں۔

اب تک دو لاکھ 60 ہزار 248 افراد کورونا کو شکست دیکر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 791 ہے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے