پاکستانی قونصلیٹ جنرل خالد مجید کی قیادت میں زوم لنک پر یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد

227 Views

پاکستانی قونصلیٹ جنرل خالد مجید کی قیادت میں زوم لنک پر یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی۔

محمد امانت اللہ ۔ جدہ

جموں و کشمیر کمیونیٹی اوورسیز سعودی عرب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک زوم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اور او ای سی میں مستقل مندوب رضوان شیخ نے خصوصی طور پر شرکت کی، اسکے علاوہ پاکستان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود پوری نے بھی شرکت تھے پاکستان سےسابق مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار عنایت اللہ عارف صاحب خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔

کانفرنس کی صدارت چیرمین جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب خورشید متیال نے کی اور نظامت کے فرائض راجہ محمد ریاض سیکرٹری جنرل جموں کشمیر کمیونیٹی اوورسیزنے کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت قاری آصف نے حاصل کی۔

اجلاس میں اورسیرز کمیونٹی کشمیر کے چیف آرگنائزر لطیف عباسی سنیر وائس چیئرمین سردار وقاص وائس چیئرمین سردار اشفاق وائس چیئرمین انجینئر عارف مغل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردا مہتاب سردار ابرار سیکرٹری مالیات راجہ شمروز سیکرٹری نشرواشاعت مصطفی خان جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب کے سینئر ممبر نعمان تصدق پاکستان کمیونٹی سے اے این پی کے مرکزی رہنما نوشیروان خٹک پیپلزپارٹی سعودی عرب صدر چوہدری تصدق قاری آصف نے خصوصی شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ بھارت کے اوچھے ہتکنڈے کشمیر کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ھو گیا ہے۔

نام نہاد جمہوریت کے راگ الاپنے والا بھارت کشمیریوں کو 70 سالوں سے اپنی جبری اور فوجی طاقت سے ظلم کا شکار بنایا ھوا دہشتگردی سے انکے بنیادی حقوق پامال کر رہی ھے

قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کہا کہ ریاست پاکستان اور عوام اور مسلح افواج نے کشمیری عوام کے ساتھ ھیں جب تک کشمیری عوام کو انکا بنیادی حق آزادی نہیں ملتا 5 فروری حق خود ارادیت کا دن مناتے رہیں گے اور پوری دنیا میں انکے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
انہوں نے اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے کہا اپنی قراردادوں کی پاسداری کریں۔

او آئی سی کے مستقل مندوب رضوان شیخ نے کہا کہ کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،
پاکستان کی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں اور بالعموم دنیا بھر پر واضح کرتے ہیں کہ ہم بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں بھولے، ہم انکے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

بےشمار مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں وہ آزاد صبح کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ہم اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم کشمیر کے بارے میں اصولی موقف پر پوری طرح کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں۔
جنوبی ایشیا میں اس وقت تک پائیدار امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت مقبوضہ وادی میں طاقت کے استعمال اور جبر و تشدد کو بند نہیں کرتا۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔

اقوام متحدہ کا اخلاقی فرض ہے کہ اپنے منشور پر عمل درآمد کرائے کرمقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی کا بنیادی حق دلوائے۔

مسئلہ کشمیرکا منصفانہ حل اقوام متحدہ اور پوری مہذب دنیا کے لئے امن و انصاف کا کھلا چیلنج ہے۔

پاکستان بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو علاقائی اور عالمی فورمز پر بھرپور انداز سے اٹھاتا رہے گا۔

پاکستان کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی سفارتی ، پارلیمانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب کے چیئرمین خورشید احمد متیال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان قونصلیٹ اور او آئی سی کی جانب سے کشمیر کی آزادی کے لیئے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام کے آخر میں شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے