نصیبو لعل کی آواز نے اس دور میں بھی چھکا مار دیا : حرا مانی

235 Views

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے پی ایس ایل ترانہ گانے والی نصیبو لعل کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے اور ناقدین کو چُپ کروادیا۔

حرا مانی نے انسٹاگرام پر نصیبو لعل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اصل فنکار اصل ہی ہوتا ہے، واہ کیا گانا دیا ہے پی ایس ایل کو نصیبو لعل نے ۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’مزے کی بات یہ ہے کہ 1980 سے یہ آواز لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے انٹرنیٹ کا دور تو اب آیا ہے۔نصیبو لعل کی آواز نے اس دور میں بھی چھکا مار دیا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ہم آپ کا احترام کرتے ہیں، آج کل کے لوگوں کو کیا پتہ کہ اصل فین فالوونگ ہوتی کیا ہے۔‘

تنقید کرنے والوں کو حرا مانی نے مشورہ دیا کہ ’ہماری نصیبو کی کامیابی اور آواز جس سے ہضم نہیں ہورہی وہ تکیہ میں منہ ڈالیں اور سو جائیں۔ کوئی اپنے خوابوں میں بھی اس آواز میں نہیں گا سکتا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے