سارہ علی خان نے اپنا ہمسفر فلک شبیر کو چن لیا

999 Views

اداکارہ سارہ علی خان کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ نے گلوکار فلک شبیر کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ علی خان نے گزشتہ شب چند تصاور شیئر کر کے سب کو  سرپرائز دیا کہ انہوں نے گلوکار فلک شبیر کی شادی کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

View this post on Instagram

I said YES.

A post shared by سارھ خان🌹 (@sarahkhanofficial) on

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار فلک شبیر نے ایک پارٹی میں سارہ علی خان کو لال پھول دیے اور پھر گھٹنوں پر بیٹھ کر اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انگھوٹی کے ساتھ شادی کی پیشکش کی۔

فلک شبیر نے سارہ علی خان سے پوچھا کہ کیا وہ ان سے شادی کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے مسکرا کر ہاں کہا اور انگھوٹی پہن لی۔

یہی نہیں بلکہ دونوں نے چٹ منگنی اور پٹ بیاہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور دونوں کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

ویڈیو اسکرین گریب—

سارہ علی خان نے انسٹا اسٹوری پر مہندی لگے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ پر ’فلک کی دلہن‘ لکھوایا ہے۔

دونوں کے مہندی کے ایونٹ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور سارہ خان کے نام کا ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CCrSfOYJXjb/?utm_source=ig_embed

سارہ علی خان اور فلک شبیر کی شادی کی خبر پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ برس اداکارہ سارہ علی خان نے اداکارہ آغا علی خان سے منگنی ختم کی تھی۔ کافی عرصے تک منگنی ختم ہونے پر دونوں نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی لیکن کچھ عرصے بعد آغا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان دونوں کی شخصیت ایک دوسرے سے مختلف ہے جس کے باعث دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں۔

سارہ علی خان نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ  آغا علی کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا اور وقت نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔