این اے 249 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے درخواستیں طلب کر لیں

197 Views

کراچی: (نیوز10) کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ نشست فیصل واوڈا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

فیصل واوڈا نے سینیٹ کے باعث قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ ضمنی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے دلچسپی لینے والوں کو ٹکٹ کیلئے ایک ہفتے میں درخواستیں تمام تر دستاویزات کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواستیں بلاول ہاؤس کراچی اور پارٹی دفتر اسلام آباد میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ درخواستوں کے بعد پارلیمانی بورڈ حتمی امیدوار کا اعلان کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گی۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔