مسلم لیگ ن کےتمام سینیٹرز پی ڈی ایم امیدواروں کو ووٹ دیں گے، نوازشریف

187 Views

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرز پی ڈی ایم امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال ہوا۔

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرز پی ڈی ایم امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سینیٹ میں اکثریت ہے، پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ڈی ایم لانگ مارچ سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے