ایک ہفتے میں انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے

264 Views

ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں, ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ ہوا، تازہ دودھ دہی، گھی سمیت 26 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئی،7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 18 میں استحکام رہا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 13.48 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتے چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے 36 روپے پر پہنچ گئی جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 6 پیسے اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت 89 پیسے بڑھ گئی، تازہ دودھ ایک روپے 45 پیسے، دہی ایک روپے 37 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 9 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے  جبکہ دال چنا 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے