گوگل میپس پر مزید کارآمد فیچر دستیاب

123 Views

نیویارک : گوگل نے اپنی مقبول ترین ایپ میپس میں مزید اپ ڈیتص کی ہیں تاکہ صارفین  زیادہ سے زیادہ مواد پوسٹ کرسکیں ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے کہ اہے کہ کورونا وائرس کی وباکے باعث لوگوں میں گوگل میپس میں اپنے ارد گرد کے مقامات جیسے ریسٹورینٹس کے حوالے سے معیاری اور اپ ڈیٹ تفصیلات پر انحصار بڑھ گیا ہے ۔ 

کمپنی نے بتیا کہ گوگل اکاؤنٹ کے حامل ہرفرد کے لی مقامی تفصیلات شئیر کرنے کے عمل کو آسان بنایا ہے ۔ اور مزید آسانی پیدا کی جارہی ہے ۔ نئے فیچرز میں سے ایک فوٹو اپ ڈیٹس ہے ، جس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے بارے میں بہتر اور زیادہ اپ ڈیت تفصیلات جاننےمیں مدد ملے گی

گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز مقبول ایپ میپس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گی اتاکہ اسے زیادہ فائدہ مند بنایا جاسکے اور صارفین کے لیے مقامات کی تصاویر شئیر کرنے  کے رمل کو بھی آسان کردیا ہے ۔ 

یہ فیچرز حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں کی جانے والی اپ ڈیٹس کا حصہ ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس ایپ وک راستے ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ سیاحتی دوروں کی منصوبہ بندی کے لیے بھی استعمال کریگی ۔ 

گوگل میپس مقامی کاروباری اداروں سے رابطے ، وہاں پہنچنے کے ذرائع ، پارکنگ فیس کی ادائیگی اور اپنے تجربات کو شئیر کرنے جیسے تجربات کا گھربنانا چاہتی ہے ۔ دوہزار بیس کے دوران لوکل گائیڈز میں آٹھ لاکھ سے زیادہ مقامات کو ایپ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے