امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

274 Views

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے   ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران پر  پابندیاں 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کے تحت بحال کی جائیں گی۔

اس ضمن میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  آئندہ ہفتے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے سے متعلق اقدامات کریں گے، ایران چاہتا ہے کہ میں دوبارہ صدر منتخب نہ ہوں۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا روس کی مجوزہ ایران کانفرنس کا حصہ نہیں بنے گا۔

امریکی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف اقدامات امریکا کی مشکلات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے 15 میں سے صرف دو ارکان نے ایران پر پابندیوں کی مدت بڑھانے کی امریکی قرارداد کی حمایت کی ہے۔ 

اقوام متحدہ میں امریکی قرارداد مسترد ہونے پر ایران کا خیر مقدم

دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں امریکا کی جانب سے ایران پر ہتھیاروں کی پابندیاں بڑھانے کو مسترد کیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ کی 75سالہ تاریخ میں امریکا اس سے زیادہ تنہا پہلے کبھی نہیں ہوا، یہ دن ایران کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ ایران پر روایتی ہتھیاروں کی پابندی 18 اکتوبر کو ختم ہونے جا رہی ہے اور اس حوالے سے چند روز قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی قرارداد مسترد ہو گئی تھی۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے