دنیا کی بڑی کمپنی نے موبائل فونز بند کرنے کا اعلان کردیا

95 Views

سیئول : سمارٹ فونز اور کئی الیکٹرونکس کے آلات بنانے والی جنوبی کوریا کی معروف  کمپنی ایل جی نے اربوں روپے کے خسارے کے بعد موبائل فونز ڈویژن بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ چھ سال سےمسلسل  خسارے کا سبب بننے والے موبائل ڈویژن کو مکمل طور پر بند کر رہے ہیں۔

 ایل جی نےکے مطابق  ہم چھ سال سے مسلسل نقصان برداشت کررہے ہیں ، اس میں بلکل فائدہ نہیں ہورہاتھا جس کی وجہ سے ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے

کمپنی ذرائع کا کہناہے کہ وہ مخصوص خطے کے افراد کے لیے اپنے موبائل فونز کی سپورٹ اور دیگر سروسز فراہم کریں گے اس کے بعد وہ بھی بند کردی جائیں گی ۔ 

ایل جی  نے موبائل بنانے والی بعض دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں الٹروائڈ اینگل کیمرے سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز متعارف کروائی تھیں ۔ دو ہزار تیرہ میں ایل جی نے کئی سمارٹ فونز کمپنیوں کو  پیھچے چھوڑ دیا تھا لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق تجربے کی کمی کی وجہ سے ایل جی کو موبائل فونز کے معاملے میں نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے